MakeUseOf

ٹک ٹاکر کشف علی نے صائم ایوب کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

Link copied to clipboard
Sign in to your MUO account

ٹک ٹاکر کشف علی نے صائم ایوب کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کشف علی نے کرکٹر صائم ایوب کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنے ردعمل میں سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشف علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے کہا کہ، ہمارے ملک میں بے شمار اہم مسائل ہیں جن پر بات ہونی چاہیے، لیکن میڈیا اور عوام غیر ضروری باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ایک عام سی ویڈیو کو اتنا بڑا مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں موجود شخص کو آپ نہیں جانتے، جیسے آپ مجھے بھی نہیں جانتے۔ یہ صورتحال میرے لیے مضحکہ خیز ہے، لیکن میں کچھ نہیں کر سکتی کیونکہ یہ ہمارے ملک کا نظام اور لوگوں کی عادت بن چکی ہے۔

تاہم کشف علی نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک اتفاقی ملاقات تھی، اور اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اہم مسائل پر توجہ دینے کے بجائے غیر ضروری باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ اہم مسائل پر توجہ دے، نہ کہ غیر متعلقہ خبروں کو اہم بنا کر عوام میں پھیلائے۔

Readers like you help support MakeUseOf. When you make a purchase using links on our site, we may earn an affiliate commission. Read More.