امریکہ نے حوثیوں کو دہشت گرد قرار دے کر مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار جہاز تعینات کر دیا
Sign in to your MUO account
سورس: Picryl
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن نے یمن کے حوثیوں کو باضابطہ طور پر غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ طیارہ بردار جہاز اس ہفتے سینٹ کام کے دائرہ اختیار میں واپس آیا ہے۔ ٹرومین پچھلے ماہ بحیرہ احمر سے نکل کر سوڈا بے میں لنگر انداز ہوا تھا، جہاں دو ماہ کی جنگی کارروائیوں کے بعد اسے مرمت اور دیگر کاموں کے لیے روکا گیا تھا۔ اس دوران اس نے یمن سے حوثی حملوں کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔